پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت پولیس افسران کے تبادلے

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقرر  و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق عارف شہباز خان وزیر کو ڈی پی او اٹک جبکہ وہاں سے شعیب محمود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کامران ممتاز کو ڈی پی او جہلم جبکہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تقرری کے منتظر عطاءالرحمان کو ڈی پی او گجرات اور عمران احمد ملک کو وزیراعلیٰ کا چیف سکیورٹی آفیسر لگایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فرقان بلال کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.