پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم میاں شہباز شریف کو قائد ن لیگ نوازشریف صاحب نے ملنے اس لئے لندن بلایا ہے کہ؟ سابق وزیر خزانہ نے ایسی حقیقت کھول دی کہ سب دنگ رہ گئے

عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پر کل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی تھی

وزیراعظم میاں شہباز شریف کو قائد ن لیگ نوازشریف صاحب نے ملنے اس لئے لندن بلایا ہے کہ؟ سابق وزیر خزانہ نے ایسی حقیقت کھول دی کہ سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پر کل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی تھی جب کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں نے شرکت کی یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تاثر دیا کہ سبسیڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے اس کے علاوہ پاکستانی عوام چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکی، اب مزید برداشت کے قابل نہیں ہے، اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ الیکشن سے متعلق سوال کا جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، الیکشن کرانے کا دوسرا آپشن اگست 2023 ہے تاہم الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی، پاکستان میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.