پاکستان

مریم نواز نے عمران خان کی کارکردگی کو بدبو دار ٹوکرا قرار دیدیا

عمران خان کبھی فوج،کبھی عدلیہ اور کبھی میڈیا کو برا بھلا کہتے ہیں، میر جعفر قرار دیتے ہیں ، عمران خان کی غلاظت کا ٹوکرا فوج کیوں اٹھائے؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو بدبو دار ٹوکرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کو یہ ٹوکرا سر پر اٹھانے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی گڑبڑ عمران خان کرکے چلے گئے اس کو راستے پر لانا دو تین مہینے کا نہیں بلکہ دو تین سال کا کام ہے، عمران خان کو عوام میں جانے دو ، عوام خود پوچھ لیں گے کہ ملک کا برا حال کیوں کیا۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی بدبو دار ٹوکرا ہے، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کو یہ ٹوکرا سر پر اٹھانیکی ضرورت نہیں ہے، ن لیگ سے کہتی ہوں عمران کی بری کارکردگی کلنک کا ٹیکا ہے، اسے منہ پرلگانیکی ضرورت نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی فوج،کبھی عدلیہ اور کبھی میڈیا کو برا بھلا کہتے ہیں، میر جعفر قرار دیتے ہیں ، عمران خان کی غلاظت کا ٹوکرا فوج کیوں اٹھائے؟ یہ ٹوکرا عمران خان کو ہی اپنے سر پر اٹھانا پڑیگا ۔ نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ کرسی ہلی ہے تو دماغ بھی ہل گیا ہے، کہتے ہیں یہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، جب تک تمہاری کرسی رہی ادارے بہت اچھا ہوا کرتے تھے، اب کرسی نیچے سے کھسک گئی تو تمہیں میر جعفر اور میر صادق نظر آگئے، قوم سب جانتی ہے تمہارے تماشوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے، تمہاری شکایت صرف یہ ہے کہ جنہوں نے پہلے سروں پر بٹھاکر رکھا تھا اب وہ ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.