پاکستان

انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم، 15 افراد جاں بحق

حیدرآباد کے قریب جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں ہونے والے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ایس ایس پی جامشوروکے مطابق انڈس ہائی وے پر ہونے والے حادثے کے مزید 2 زخمی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔ایس ایس پی کے مطابق ٹریفک حادثہ مانجھندکے قریب پیش آیا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے شہرکنڈیارو سے ہے، تمام افراد محنت کش تھے جو کہ کراچی کی نمک فیکٹری میں مزدوری کے لیے جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.