پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لندن میں مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی صدارت میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے؟ حیران کن اندرونی کہانی سامنے آگئی

لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے ثبوت منظرعام پر لانے کا فیصلہ کرلیا گیا

لندن میں مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی صدارت میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے؟ حیران کن اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان، پی ٹی آئی حکومت کے وزرا اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم فیصلوں میں تمام جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ نوازشریف نیعوام پرکم سے کم بوجھ ڈالنے کی حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزرا نے اپنی تجاویز سے قائد ن لیگ نواز شریف کو آگاہ کیا جب کہ نواز شریف نے ہدایت کی کہ آئینی اصلاحات کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ علاوہ ازیں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں ملکی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ملک کو معاشی، آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لیے کل حتمی فیصلوں کا اعلان ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ قائد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس کی پہلی نشست آج ہوئی جہاں موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین معاشی، آئینی اور انتظامی بحرانوں پر نوازشریف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، حکومتی ٹیم نے موجودہ معاشی حقائق سے نوازشریف کو آگاہ کیا اور بتایا کہ عوام کو مہنگائی کے مزید بوجھ سے بچانے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.