پاکستان

عرس سے واپس جانے والی مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 12 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی دو مسافر وین اس گاڑی سے ٹکرا گئیں۔حادثے کے وقت مسافر وین میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ون وے پر  غلط سمت سے آ رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار  2 وینز گاڑی سے ٹکرا گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے رہائشی تھے اور سرگودھا میں عرس میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.