پاکستان

کراچی میں سائیکل بم دھماکے کی تحقیقات میں حیران کن انکشافات

دھماکے میں ایک سے زائد کالعدم تنظیمیں ملوث ہوسکتی ہیں،غیرملکی ایجنسیز کا ملوث ہونا بھی خارج از امکان نہیں

کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ روز ہونے والے سائیکل بم دھماکے کی تحقیقات میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں جسے کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کی تفتیش کرنے والے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک سے زائد کالعدم تنظیمیں ملوث ہوسکتی ہیں،غیرملکی ایجنسیز کا ملوث ہونا بھی خارج از امکان نہیں، دھماکا خیز مواد مقامی لیکن طاقتور نوعیت کا تھا، ڈھائی کلوگرام کے بم میں دھماکا خیز مواد اور بال بیئرنگز تھے، ہوسکتا ہے کہ بم کسی اور کالعدم تنظیم نے تیار کیا ہو۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے سائیکل بم بلوچستان میں کالعدم قوم پرست تنظیمیں استعمال کرتی ہیں، ابتدائی تحقیق کے مطابق دہشتگرد پاسپورٹ آفس کی جانب سے سائیکل بم لایا، سائیکل کچرا کنڈی کے قریب کھڑی کر کے دہشت گرد ہوٹل پر بیٹھ گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز کی گاڑی آنے پر اس نے ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکا کیا، دھماکا کرنے کے بعد دہشت گرد چائے کے ہوٹل سے پیچھے کی طرف سے فرار ہوگیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج قانون نافذ کرنے والے ادارے نے قبضے میں لے لی ہیں۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکا کرنے والے کو دیکھا جاسکتاہے، دھماکا کرنے والا ایک نوجوان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.