پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کب اور کس کیس میں کیا جائے گا؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بڑا دعویٰ کر کے پی ٹی آئی جماعت میں کھلبلی مچا دی

اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کب اور کس کیس میں کیا جائے گا؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بڑا دعویٰ کر کے پی ٹی آئی جماعت میں کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں ملکی معیشت اور تمام سیاسی اصولوں کو تباہ کر دیا۔ قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلوں کا اعلان تمام اتحادیوں کی حمایت اور منظوری سے کیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن چونکہ اتحادی حکومت ہے لہذا معاملہ متفقہ فیصلے کے لیے کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اگر ان کی گرفتاری ضروری سمجھی گئی تو ایسا کیا جائے گا۔نواز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔اگر کابینہ میں فیصلہ ہوا کہ ان کو نہیں آنے دینا تو بیس لاکھ تو بہت دور کی بات ہے 20 لوگ بھی وہاں نہیں آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.