پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے وزراء نے لندن میں اپنا قیام مزید کیوں بڑھا لیا؟ ملکی سیاست میں کونسا نیا بھونچال آنے والا ہے؟ تھرتھرلی مچا کر رکھ دینے والی خبر آگئی

لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی ملاقات میں نومبر میں ہونے والی ایک اہم تعیناتی پر گفتگو ہوئی، میں کھل کر یہ بات نہیں کر سکتا: عارف حمید بھٹی

وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے وزراء نے لندن میں اپنا قیام مزید کیوں بڑھا لیا؟ ملکی سیاست میں کونسا نیا بھونچال آنے والا ہے؟ تھرتھرلی مچا کر رکھ دینے والی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں لندن جانے والے حکومتی وفد کے قیام میں مزید توسیع کردی گئی ہے اور اب شہباز شریف اور وفاقی وزرا کا مزید 2 روز برطانیہ میں قیام کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، لندن میں موجود وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا۔

دوسری طرف سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی ملاقات میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی ایک اہم تعیناتی پر گفتگو ہوئی، میں کھل کر یہ بات نہیں کر سکتا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ نوازشریف نے جو موجودہ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو لندن طلب کرکے ایک ملاقات کی اس میں نومبر کے مہینے کی خاص ڈسکشن ہوئی ہے، اسحاق ڈار کے گھر ہونے والے اس اجلاس میں یہ ساری مشاورت ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی تعیناتی پر بات ہوئی، جنرل فیض حمید سے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور آرمی چیف کا بھی ذکر ہوا، اس کے ساتھ ساتھ ایک اور جنرل کا بھی ذکر ہوا، یہ جنرل صاحب گذشتہ کچھ دنوں میں کافی متحرک بھی نظر آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.