پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، 16 مئی سے پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے سے کیا نقصان ہوگا؟ عالمی مالیاتی ادارے نے سب واضح کر دیا

پٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اس کے علاوہ پٹرول پر جنرل سبسڈی کو بھی ختم کی جائے کیوں کہ پٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی

حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، 16 مئی سے پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے سے کیا نقصان ہوگا؟ عالمی مالیاتی ادارے نے سب واضح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی جانب سے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ پٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی، جس کے باعث 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اس کے علاوہ پٹرول پر جنرل سبسڈی کو بھی ختم کی جائے کیوں کہ پٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی، اس کے علاوہ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے اور بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے پلان دے چکا ہے، اب حکومت کو ان دونوں پلانز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے، پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.