پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے بیان پر شیخ رشید کا دبنگ ردعمل، نواز شریف، مریم نواز اور سابق صدر آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہافوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے بیان پر شیخ رشید کا دبنگ ردعمل، نواز شریف، مریم نواز اور سابق صدر آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور آصف زرداری نے فو ج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہافوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے، بلاول کو ایک وزیر مارشل لاء کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے، ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کی حالات کی طرف جاسکتا ہے، پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں میں پاکستان کی تمام سیاسی لیڈرشپ نے کچھ ایسے بیانات دیے جس کا براہ راست منفی اثرات مسلح افواج کے سپاہ اور قیادت پر مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے بار بار اس پر زور دیا کہ فوج کو سیاسی گفتگو سے باہر رکھیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کو تقسیم کیا جاسکتا ہے تو یہ بھول ہے،ساری فوج آرمی چیف کی طرف دیکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.