پاکستان

کراچی صدر دھماکہ، سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج

مقدمہ ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب ہوئے بم دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں بم ڈسپوزل(بی ڈی)رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے صدر میں داد پوتہ روڑ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.