پاکستان

ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد، پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ

اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی کارروائی التوا کا شکار ہے

ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد، پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ‘ پنجاب اسمبلی میں رواں ماہ کی 16 تاریخ کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب 30 مئی دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی کارروائی التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 مئی کو اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہیں ہوسکی۔ ڈپٹی اسپیکرکیخلاف عدم اعتمادپرکارروائی کے بعد اسپیکرپرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرکارروائی ہوناہے۔مسلم لیگ ن نے7 اپریل کواسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.