پاکستان

"بہت سے اہم لوگوں کے فون آرہے ہیں لیکن۔۔۔”عمران خان کا نیا دعویٰ

عمران خان کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہےہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں، جب تک الیکشن کااعلان نہیں ہوتا،تب تک کسی سےبات نہیں ہو گی۔

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے علاوہ بھی کردار میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ان کرداروں کے نام لیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ ابھی کرداروں کے نام لینے کا وقت نہیں آیا، وقت آنے پر ان کرداروں کے نام لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ’نیوٹرلز‘ کوبتایا تھا معیشت مشکل سے مستحکم ہوئی ہے، شوکت ترین نے بھی ان کوسمجھایا سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، جو اس سازش کا حصہ بنے، ان سے سوال کرتا ہوں، کیا سازش کا حصہ بننے والوں کو پاکستان کی فکر نہیں تھی؟ پاکستان سازش میں شریک لوگوں کی ترجیحات میں نہیں تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لایا گیا، اس سے بہتر تھا پاکستان پرایٹم بم گرا دیتے، جو کرمنلز لائے گئے، انہوں نے ہر ادارہ اور جوڈیشل سسٹم تباہ کردیا، کون سا حکومتی آفیشل ان مجرموں کےکیسزکی تحقیقات کرے گا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.