پاکستان

سیالکوٹ میں جلسہ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے 14 مئی کو سی ٹی آئی گراونڈ میں پی ٹی آئی کےجلسے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔سی ٹی آئی گراؤنڈ امریکن مشن کی ملکیت ہے۔

ضلعی انتظامیہ  کا مؤقف ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے۔

سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.