پاکستان
وزیر اعظم آج شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تعزیت کے لئے دبئی جائیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔
خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔