پاکستان

سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ: عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کارکن گرفتار

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جلسے  کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ پولیس نے عثمان ڈار سمیت متعدد  افراد کو گرفتار کر لیا۔

گراونڈ میں بلا اجازت جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس  نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئیں گا۔ یہ لوگ ہمیں جیلوں میں ڈال دیں پر امن جلسہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔ ہم ڈٹے ہوئے ہیں حقیقی آزادی کی تحریک چل کر رہے گی۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.