شہبازشریف اورحمزہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب ککے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں حمزہ شہبازنےعدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی۔
بیرون ملک ہونے کے باعث وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دی گئی۔
وکیل شہبازشریف نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر وزیراعظم عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ عدالت کی کارروائی میں رکاوٹ نہ ہو اس لیے پلیڈرمقررکروانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کے وکیل نے درخواست میں عدالت سے کہا کہ شہباز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آج ان کی جگہ پلیڈربھی مقرر نہیں ہو سکتا۔
احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ اگرپلیڈرمقرر کرانا ہے تو آئندہ سماعت پر درخواست دے دیں۔