پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئے لندن پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس پلان کے مطابق اب سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی بول پڑے

یہ وہی پنجاب ہے جہاں پہلے پی ٹی آئی کے تمام جلسے پرامن انداز میں ہوئے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج یہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں

نئے لندن پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس پلان کے مطابق اب سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکنان مل کر سکیورٹی‘ انتظامات کو حتمی شکل دے رہے تھے، رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، پھر ایک فون پر انتظامیہ کا رویہ یک دم تبدیل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سیالکوٹ میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم نے ضلعی حکومت سے اجازت لی تھی، جلسہ گاہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہی پنجاب ہے جہاں پہلے پی ٹی آئی کے تمام جلسے پرامن انداز میں ہوئے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج یہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں، ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہمارے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے نکلیں گے، جلسہ بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا، پرامن کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو ذمہ دار حمزہ شہباز، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.