پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پہلا حکم جاری، چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کر دی

حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی‘شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شوگر مافیا کیخلاف میدان میں آگئے‘ شریف فیملی کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے فوری ایکشن لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم کے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی ہے اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.