پاکستان

وفاقی حکومت کا بڑا اعلان، آم برآمد کرنے کی اجازت دیدی

آم کی برآمد کی 25 مئی 2022 سے اجازت ہوگی اور آم کی برآمد کی شرائط و ضوابط ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت ہوں گی

وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے آم برآمد کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آم کی برآمد کی 25 مئی 2022 سے اجازت ہوگی اور آم کی برآمد کی شرائط و ضوابط ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت ہوں گی۔ خیال رہے کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ممالک میں لوگ آموں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.