پاکستان

سورج سوانیزے پر پہنچ گیا، آج رواں سال کر گرم ترین دن رہا

کراچی کا درجہ حرارت 42.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا

کراچی میں سورج سوا نیزے پر پہنچ گیا اور آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید گرمی کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی کا درجہ حرارت 42.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت مئی کے اوسط سے 7 ڈگری زیادہ رہا، مئی کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی 1938 کو درجہ حرارت کا ریکارڈ 47.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ سردارسرفراز کے مطابق کل سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے3 ڈگری کمی کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.