پاکستان

وحشت اوردرندگی کےخاتمےتک؟وزیراعظم کا دبنگ اعلان

شہبازشریف نےشمالی وزیرستان میں خود کش دھماکےکی مذمت کرتےہوئےچھ افراد کی شہادت پررنج وغم اورافسوس،متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کا اظہارکیا

وزیراعظم شہبازشریف نےشمالی وزیرستان میں خود کش دھماکےکی مذمت کرتےہوئےچھ افراد کی شہادت پررنج وغم اورافسوس،متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نےلانس حوالدارزبیر قادر،سپاہی عزیراصفراورسپاہی قاسم مقصود کوخراج عقیدت پیش کیا اورشہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور 11 سالہ احمد حسن کےاہل خانہ سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نےکہا کہ معصوم بچوں کےقاتل اسلام اورانسانیت دونوں کےدشمن ہیں،اس سفاک وحشت اوردرندگی کےخاتمےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،قاتلوں کےسرپرستوں کوسزا دے کررہیں گے۔ انہوں ںےمزید کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے،اپنےشہداء پرپوری قوم کوفخرہے،شجاعت وشہادت ہماری افواج کی تاب ناک روایت ہےجسےہمارے شہدا نےاسےبرقراررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.