پاکستان

عمران خان نےمہنگائی سےبچانےکی کوشش کی، اسد عمر کا دعویٰ

سابق وفاقی وزیراورتحریک انصاف کےرہنما کا کہنا ہےکہ عمران خان نےلوگوں کومہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ صنعت، تجارت اور بجلی کی پیدوار سے متعلق اچھی خبریں ہیں، صنعتی ترقی میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، بجلی کی پیدوار پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہوئی، رواں سال معیشت کی گروتھ تقریباً 6 فیصد تک پہنچے گا، عمران خان کی حکومت نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں،اور کسان کو اس کا جائز حق دلوایا، گنے کی فصل پچھلے سال سے9 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے، مکئی کی فصل میں بھی پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نااہل ترین لوگوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم  نے معیشت میں کیا کر دیا،عمران خان نے  لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی، بہترین معیشت کی بنا پر بیرونی سازش سے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، اب صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی، نئی حکومت کے آتے ہی لوڈ شیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جس دن حکومت کا بیان آتا ہے کہ کل سے آٹا 800 پر آجائے گا، اگلے دن آٹا 1100 پر چلا گیا، حکومت جو قرضے لے رہی ہے اس میں 2 ماہ میں ساڑھے 12 سے بڑھ کر 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایک طرف زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں تو دوسری جانب باہر سے پیسہ لینا مشکل ہوگیا ہے، موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی منجمد ہے، شہبازشریف خود کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، اس تمام تر صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے، جتنا جلدی ہوسکے انتخابات کرائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.