پاکستان

ن لیگ کا سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار

مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ حکومت معیشت بحال کرنےکےلیےسخت اقدامات پرتیارہےمگراس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلےادا کرنےکوتیارنہیں ہے، اگریہ قیمت تمام اتحادی مل کرادا کریں گےتوہم تیارہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سبسڈی ختم کی تو مہنگائی بڑھے گی، یہ فیصلہ اتحادی مل کر کریں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے رانا ثنااللہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فیصلے ہوں گے اتفاق رائے اور مل بیٹھ کر ہی ہوں گے، موجودہ صورتحال میں کوئی بھی پارٹی خود فیصلہ نہیں کر سکتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.