پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا کیا معاملات زبر بحث آئے؟ اندرونی کہانی کھل کر سامنے آنے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی

اجلاس میں عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا

شہباز شریف حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا کیا معاملات زبر بحث آئے؟ اندرونی کہانی کھل کر سامنے آنے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک پر شرکت کی ، اس دوران نواز شریف ، فضل الرحمان اور آصف زرداری نے فوری الیکشن نہ کروانے پر اتفاق کیا ، اجلاس میں عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت معیشت سے متعلق دیگر شراکت داروں سے بھی ملے گی ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا اور اتفاق ہوا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے مل کر ہی بجائیں گے جب کہ قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.