پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مارگلہ کے جنگلوں میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کون ہے؟ اس کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے

جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر ڈولی کی ٹیم کے تین اراکین گرفتار جبکہ ڈولی کی گرفتاری سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی

مارگلہ کے جنگلوں میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کون ہے؟ اس کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کیئے گئے افراد میں کیمرہ مین اور ایڈیٹر شامل ہیں ، پر اسلام آباد کے مارگلہ جنگل میں آگ لگا کر فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل اور ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔یہ مقدمہ منگل کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات اعجازالحسن کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ڈولی نام کی ٹک ٹاکر جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروا رہی ہے۔مبینہ طور پر پر یہ مارگلہ ہلز کا علاقہ ہے جہاں پچھلے کچھ دنوں سے آتشزدگی کے متعد واقعات پیش آچکے ہیں۔ایف آئی آر میں ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف لینڈ سکیپ ایکٹ 1966۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1927 ، انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997 اور تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.