پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان حکومت کے خاتمے کی مہم جوئی کا نتیجہ کیا نکلا اور حمزہ شہباز کی حکومت کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ سینئر صحافی کامران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

سپریم کورٹ نے آج حمزہ شہباز حکومت کا بھرکس نکال دیا ، ملک میں جاری بھیانک بحران کی بنیاد خفیہ مشن تھا جس کا ہدف عمران خان حکومت کا خاتمہ تھا

عمران خان حکومت کے خاتمے کی مہم جوئی کا نتیجہ کیا نکلا اور حمزہ شہباز کی حکومت کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ سینئر صحافی کامران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج حمزہ شہباز حکومت کا بھرکس نکال دیا ، ملک میں جاری بھیانک بحران کی بنیاد وہ خفیہ مشن تھا جس کا ہدف عمران خان حکومت کا خاتمہ تھا، آج نہیں تو کل ان نام نہاد طاقتورشخصیات کا منہ کالا ہوگا جن کی خفیہ چالوں نے پاکستان کوبدترین معاشی و سیاسی دلدل میں ڈبو دیا۔

کامران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ہونے والی انتہائی اہم پیشرفت نے ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کی سنگینی میں مزید اضافہ کیا ہے۔ عمران خان کی حکومت کہنے کو تو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہوئی لیکن سب جانتے ہیں کہ راتوں رات ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کیسے اپنی سمت تبدیل کرگئیں، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیسے سندھ ہاس میں جمع ہوگئے اور سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کس طرح تحریک عدم اعتماد کے نتیجے کانصف شب کو انتظار کرتا رہا، یہ سب کچھ خود بخود نہیں ہوتا، اس سب کا صرف اور صرف ایک مقصد تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.