پاکستان

میٹرک امتحانات کے دوران بجلی غائب، طلباء تاحال پریشان

نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں امتحانات کے دوسرے دن بھی طلبا اور اساتذہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سخت پریشانی کا شکار رہے

سندھ اور پنجاب میں میٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کا حال برا ہوگیا، امتحانی مراکز میں بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے سے کئی طلبا کی حالت غیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کیامتحانات جاری ہیں، کراچی ، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں امتحانات کے دوسرے دن بھی طلبا اور اساتذہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سخت پریشانی کا شکار رہے۔ بعض امتحانی مراکز پر پینیکا ٹھنڈا پانی نہ ہونے سے گرمی کے باعث کئی طلبا کی حالت غیر ہوگئی۔ لاڑکانہ میں کئی مراکز پر پیپرتاخیر سے پہنچنے کی شکایت بھی سامنے آئی، حیدرآباد میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 2 طالبات بیہوش ہوگئیں۔ ملتان میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملتان میں آج شدید گرمی کے دوران میٹرک کے طلبا اپنے اپنے امتحانی مراکز میں پیپر دینے گئے تو بجلی غائب ہوگئی جس سے طلبا اور اساتذہ کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے بغیر پنکھوں اور لائٹس کے پیپر دیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.