پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہشمند ہے

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اوربلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہشمند ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اوربلاول کیساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہے جسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سے مزید 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہم اکٹھے ہورہے ہیں، اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.