پاکستان

دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی قلت سامنا ہے؛بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیو یارک میں گلوبل فوڈ سکیورٹی کال ٹو ایکشن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے جبکہ دنیا بھر کو بھی ماحولیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے اس لیے تحفظ خوراک کے لیے مل کر کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان خطے اور دنیا بھر میں خوراک کے مسئلے پر کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تنازعات دنیا کو اس وقت تقسیم کردیتے ہیں جب متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ، نئی نسل دنیا کو متحد کرنے کے لیے قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے ، کورونا وباء میں دنیا کو متحد ہونا چاہیے تھا ،اس وباء کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ ضروری ہے کہ کورونا ویکسین کا حصول سب کا حق سمجھا جائے۔

 وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کررہا ہے، ہم نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.