پاکستان
بلوچستان کے صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بڑا دھچکا، اہم ساتھی صوبائی وزیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نوابزادہ طارق مگسی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھجوائے گئے استعفے کے متن میں صوبائی وزیر نظم ونسق طارق مگسی کا کہنا تھا کہ میں موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر چکا ہوں اس لیے اخلاقی طور پر میرا بطور صوبائی وزیر کام کرنا مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔