پاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات تسلیم کرلئے

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ابھی تکنیکی سطح کےمذاکرات ہیں جو 23مئی تک جاری رہیں گے

پاکستان نےآئی ایم ایف کےزیادہ ترمطالبات تسلیم کرنےپرآمادگی ظاہرکردی۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اورپاکستان کےدرمیان مذاکرات دوسرے روزبھی جاری ہیں جس کےلیےسیکرٹری خزانہ،چیئرمین ایف بی آراورقائم مقام گورنراسٹیٹ بینک دوحہ میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ابھی تکنیکی سطح کےمذاکرات ہیں جو 23مئی تک جاری رہیں گےجب کہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نےآئی ایم ایف کےزیادہ ترمطالبات تسلیم کرنےپرآمادگی ظاہرکی ہے۔ ذرائع کےمطابق پاکستانی حکام نےسبسڈی میں کمی کرنےاورنجکاری کےلیےٹائم فریم دینےپرآمادگی کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع کا بتاناہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کی مدت اورقرض کی رقم بڑھانےپربھی مثبت بات چیت رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.