پاکستان

گورنرپنجاب کی تقرری پرنظرثانی کریں، صدرمملکت کا وزیراعظم کا خط

صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کے خط کا جواب دے دیا

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آرٹیکل 48 (1) کے مطابق نئے گورنرپنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پرنظرثانی کریں، آرٹیکل101(2) کے تحتگورنرصدرکی خوشنودی تک عہدے پرفائزرہےگا۔ صدرمملکت عارف علوی نےوزیراعظم شہبازشریف کےخط کا جواب دے دیا۔ صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ ملکی حالات کا تقاضا ہےکہ موجودہ گورنراپنےعہدے پربرقراررہیں۔

خط کےجواب میں عارف علوی کا کہنا ہےکہ گورنرکےخط اوررپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کےانتخاب میں ارکان پنجاب اسمبلی کی وفاداریاں بدلی گئیں،پنجاب میں غیرقانونی طریقےسےاکثریت حاصل کرکےآرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

 صدرعارف علوی نےمزید کہا ہےکہ غیرقانونی اقدامات سےپنجاب میں گورننس کےسنگین مسائل پیدا ہوئے،صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ کےفیصلےسےگورنرکےاصولی مؤقف کی توثیق ہوئی۔ صدرمملکت عارف علوی نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کےانحراف کی تصدیق کی ہے،الیکشن کمیشن کے20 مئی کےفیصلےسےبھی گورنرپنجاب کا مؤقف مستحکم ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.