پاکستان

عمران خان نےحقیقی آزادی مارچ کےحوالےسےاہم اعلان کردیا

آخری جلسےمیں عمران خان اسلام آباد مارچ کیلئےلوگوں کوکال دینےکی تاریخ کا اعلان کرینگے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےحقیقی آزادی مارچ کےحوالےسےاہم اعلان کردیا۔ سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹر پرپی ٹی آئی کےآفیشل اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی گئی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہےکہ 25 سے 29 تاریخ کےدرمیان حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کیا جائےگا۔ پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ پرجاری پوسٹ میں کارکنان کوٓتیاری کرنےکی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ کارکنان تیاری کریں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روزملتان میں ہوئےجلسہ عام کےدوران شرکاء کوآخری وقت تک اس بات کا انتظارتھا کہ عوامی رابطہ مہم کےنام سے ہونیوالےاس آخری جلسےمیں عمران خان اسلام آباد مارچ کیلئےلوگوں کوکال دینےکی تاریخ کا اعلان کرینگےجس کیلئےانہوں نےملک بھر میں ان جلسوں کوبنیاد اورجوازبنایا ہےلیکن جلسےکےاختتامی مراحل میں انہوں نےاس حوالےسےجوازپیش کرتےہوئےکہا کہ حتمی تاریخ پرسوں (اتوار) کومل جائیگی.

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.