پاکستان

امریکا سے رابطےمیں رہنا ہےیا نہیں؟بلاوال بھٹو نےواضح کردیا

وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ یقین رکھتےہیں کہ پاکستان کوامریکا سےہرسطح پر رابطےرکھنا ہوں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کو امریکا سے ہر سطح پر رابطے رکھنا ہوں گے۔ چین روانگی سے پہلے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی، وقت آگیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنیٰ بنایا جائے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ امریکا پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے،افغانستان کےانسانی بحران اورتباہ حال معیشت سےفوری طورپرنمٹنےکی ضرورت ہے،افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئےتباہی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سےہی خواتین کےحقوق لیےجاسکتےہیںاورمعاشی بحران میں کمی سےدہشتگردی کیخلاف کامیابی کےامکان زیادہ ہوں گے،ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے کافی بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔ والدہ بینظیر بھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، ان کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.