پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کونسی یقین دہانیاں کروائیں؟ تفصیل سامنے آگئی

وزیراعظم معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقرر وقت پر کرانے کے حق میں‘ حکومت اگلے 48 گھنٹے میں فیصلہ کرکے زرداری کو مطلع کردے گی

وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کونسی یقین دہانیاں کروائیں؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات مطابق آصف علی زرداری اہم شخصیت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کا ایک دھڑا الیکشن میں فوری جانے کی تجویز پر رضامند ہے، نواز شریف، مریم نواز سابقہ حکومت کا بوجھ نہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، قبل از وقت انتخابات یا معاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقرر وقت پر کرانے کے حق میں ہیں۔ حکومت اگلے 48 گھنٹے میں فیصلہ کرکے آصف علی زرداری کو مطلع کردے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.