پاکستان

حماد اظہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

 پولیس کی بھاری نفری نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے زمین پر بیٹھ کر دھرنا دے دیا تاہم پولیس حماد اظہر کی رہائش گاہ سے کسی پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

 پی ٹی آئی کے کارکنان بھی پولیس ریڈ کی اطلاع ملنے پر حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس کے علاوہ  پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار،  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، یاسر گیلانی، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق ،سعدیہ سہیل،پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون ،گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سینیررہنما صدیق مہر ، پی ٹی آئی کے بانی رکن ملک اشتیاق سمیت کئی دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.