پاکستان

لاہور میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور کے علاقہ  ماڈل ٹاؤن میں چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے مطابق پولیس نے شہر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گھر پر ہلا گلہ کرنے پر چھاپہ مارا جس دوران گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر کانسٹیبل کمال احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طبی  امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب  نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے مکرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.