پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کارگل کی جنگ سابق صدر پرویز مشرف کا ٹوپی ڈرامہ، ہمیں سابق وزیراعظم کی کردار کشی کے لئے استعمال کیا گیا‘ اینکر نے تمام حقیقت کھول کر رکھ دی

ہمیں نواز شریف کیخلاف استعمال کیا گیا جس پر ہم شرمندہ ہیں، کارگل جنگ کے حوالے سے بھی ہمیں گمراہ کیا گیا اس وقت بھی وہ ٹھیک کہتا تھا

کارگل کی جنگ سابق صدر پرویز مشرف کا ٹوپی ڈرامہ، ہمیں سابق وزیراعظم کی کردار کشی کے لئے استعمال کیا گیا‘ اینکر نے تمام حقیقت کھول کر رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن معید پیرزادہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو کچھ ہوا وہ اب ہمیں سمجھ میں آیا ہے، کارگل جنگ کے حوالے سے بھی اب ہمیں سمجھ آرہی ہے کہ جنرل مشرف نے غلط کام کیا تھا، ہماری آنکھوں کے سامنے پردہ پڑا ہوا تھا، ہم پاکستان کی سیاست کو انڈیا کے لینز سے دیکھتے رہے، ہم جن چیزوں کو قومی مفاد سمجھتے رہے وہ دراصل کسی اور کے مفادات تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نواز شریف کی نا اہلی مشکوک لگتی ہے، انہوں نے جے آئی ٹی کے ایک ہزار صفحات کے 10 والیمز پڑھے اور اب انہیں پھینک دیا ہے۔ نواز شریف کی نا اہلی پر انہوں نے جو وکٹری کا نشان بنایا تھا وہ وکٹری نہیں تھی، ہم سجھ رہے تھے کہ بہت بڑی شخصیت کے اوپر کرپشن کا الزام تھا اور اسے نا اہل قرار دیا گیا لیکن یہ ایک اور ہی سیاسی طریقہ تھا جس میں ہم استعمال ہوگئے، ہماری وہ پوزیشن ٹھیک نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.