پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہر مقام پر ہر راستے اور سڑک پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں، دوسری طرف میری بہن کا جنازہ پڑا ہے میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے، شہری کی حکومت سے مداخلت کی درخواست

کنٹینر کی دوسری طرف شاہدرہ ہے جہاں میری ہمشیرہ کا جنازہ پڑا ہے اور میں آخری دیدار کیلئے ترس رہا ہوں، میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے

ہر مقام پر ہر راستے اور سڑک پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں، دوسری طرف میری بہن کا جنازہ پڑا ہے میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے، شہری کی حکومت سے مداخلت کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث حکومت کی جانب سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں جس کے باعث بہن کے جنازے میں شرکت کیلئے شاہدرہ جانے والا شہری راوی پل پر پھنس گیا۔ شہری محمد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کنٹینر کی دوسری طرف شاہدرہ ہے جہاں میری ہمشیرہ کا جنازہ پڑا ہے اور میں آخری دیدار کیلئے ترس رہا ہوں، میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے۔ بعد ازاں شہری نے دوسری پوسٹ میں لکھا کہ میں دریائے راوی میں کشتی کی سروس کے ذریعے دریا عبور کر کے رانا ٹاؤن پہنچ چکا ہوں۔ دوسری جانب راوی پل پر کنٹینر کھڑے ہونے سے کشتی والوں کی چاندی ہو گئی، اطلاعات کے مطابق کشتی کے ذریعے ایک شخص کو دریا عبور کرانے کے 100 روپے جبکہ موٹر سائیکل کو دریا عبور کرانے کے 300 روپے لئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.