پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے شہباز شریف سے کہا کہ استعفیٰ دے دیں لیکن وہ؟ پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت میں شامل بڑا طبقہ فوری انتخابات کا حامی، نواز شریف، شہباز شریف سے کہہ رہے ہیں کہ مستعفی ہوجائیں، پیپلز پارٹی ایسا ہرگز نہیں چاہتی

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے شہباز شریف سے کہا کہ استعفیٰ دے دیں لیکن وہ؟ پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے حکومت میں شامل بڑا طبقہ فوری انتخابات کا حامی ہے، نواز شریف، شہباز شریف سے کہہ رہے ہیں کہ مستعفی ہوجائیں، پیپلز پارٹی ایسا ہرگز نہیں چاہتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہباز شریف کو دھمکا رہی ہے کہ ایسا کیا تو ہم لاتعلق ہوجائیں گے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی، مفتاح اسماعیل ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کے خلاف چھاپے مار کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، پنجاب اورسندھ میں پی ٹی آئی کیکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہمارے خلاف دفعہ 144 اور 16 ایم پی او کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ گرفتاریوں سے بچیں، کارکنان انڈر گرانڈ ہوجائیں اور رشتہ داروں کے گھر چلے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 3سال سات 7 پی ٹی آئی کی حکومت رہی، اس دوران کئی دھرنے اور مظاہرے ہوئے، اگر ہم نے کوئی گرفتاریاں کر رکھی تھیں تو ہمیں کوئی بتادیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی میں کبھی بھی تصادم نہیں، کارکنان کسی بھی صورت مارچ میں پہنچیں، حقیقی آزادی مارچ ہمارا بنیادی، آئینی اور قانونی حق ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، اس حوالے سے کیس بھی زیر سماعت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.