پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اس مرتبہ بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے؟ تہلکہ خیز حقائق منظر عام پر آگئے

علامہ طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

کیا علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اس مرتبہ بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے؟ تہلکہ خیز حقائق منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کارکن کسی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے واضح پیغام دیا کہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔ بیورو کریسی کو بھی دھمکی دی کہ کوئی غیر قانونی کام کیا تو ایکشن لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.