پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لاہور کے پولیس اہلکار کمال احمد کی گولی لگنے سے ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان ایک دہشت گرد؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سنسنی خیز خبر سنا دی

خونی مارچ ہوگا کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں

لاہور کے پولیس اہلکار کمال احمد کی گولی لگنے سے ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان ایک دہشت گرد؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سنسنی خیز خبر سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بیگناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشتگرد ہے، کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ خونی مارچ ہوگا کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں۔

رانا ثنا نے کہا کہ فائرنگ ثبوت ہے کہ یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے، گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کر دیں، قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے، قانون جواب لے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کر رہے ہیں، کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، ملک میں خانہ جنگی، افراتفری، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا کہ شہید پولیس اہلکار کمال احمد کے اہلخانہ کو شہداپیکج دیں گے، شہید اہلکار کے اہل خانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے، شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.