پاکستان

عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا بیان داغ دیا

عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائیگا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بڑا بیان داغتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ عمران خان کاارادہ پر امن احتجاج کانہیں بلکہ فتنہ فسادکا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سکیورٹی اہم ہے، ریڈ زون کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی، ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ ان کے جتھے خیبرپختونخوا سے اسلحہ بردار ہو کر آئیں گے، عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائیگا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ 2 سے 3 دن نہیں بلکہ کل شام تک حالات نارمل ہو جائیں گے، اگر اسلام آباد انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اور فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.