پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ ; فیض آباد انٹرچینج اور ریڈزون سِیل

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے راستے بند کردیے گئے۔

جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دییے گئے  جبکہ ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے اور فیض آباد انٹرچینج کو بھی سیل  کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی بلالی،ریڈ زون سیل کردیا۔

دوسری جانب پنجاب پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا آج تیل کی سپلائی بند رکھنے اعلان جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے تین سو سے زیادہ علاقوں میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.