پاکستان

کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟پرویز الٰہی کی انوکھی منطق

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے اہلکار  کی شہادت پر کہا ہے کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟

میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہو، ہم عمران خان کے ساتھ آن بورڈ ہیں، ان کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پروگرام بنایا ہے۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کل رات ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟ کسی کوکیاپتہ اس کے گھرآنے والاچور ہے یا ڈاکو،کون ہے ؟

ان کا کہنا تھاکہ گھرمیں بہن، بیٹی،بہو اوربیوی ہو تو کوئی دروازہ توڑکرآجائےتووہ کیاسمجھےگا؟ وہ یہی سمجھےگاکہ ڈاکوآگئے، ڈاکوؤں کے ساتھ جو سلوک ہوتاہےوہ ہوااس کے ساتھ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.