پاکستان

لاہور میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد

لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی  عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔دوسری جانب  (ن) لیگ کی نائب صدر مریم  نواز نے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسلحے کی تصاویر  شیئر کردیں۔

مریم نواز  نے ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اوربجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.