پاکستان

ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا ملزم گرفتار

افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام صداقت حسین ہے جو  شاہ پور سرگودھا کا رہائشی ہے  جب کہ گرفتار شخص کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کیا جاچکا ہے۔صداقت حسین کی گرفتاری کے حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے  بھی دو ویڈیو زشیئر کی گئی  ہے جس میں اسےاپنے جرم کا اعتراف کرتے دیکھا  جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں صداقت حسین کا کہنا ہے کہ ’میں نے  اپنے بھائی اصغر کا نام استعمال کرتے ہوئے میجرجنرل ریٹائرڈ اصغر کا اکاؤنٹ بنایا، میرے پاس فیصل مشتاق نامی شخص کی شناختی کارڈ کی کاپی تھی جس پر میں نے میجر جنرل فیصل مشتاق کے نام سے اکاؤنٹ بنادیا، ان اکاؤنٹس کا مقصد پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کو ایک سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے تاثر دینا تھا‘۔

ملزم نے کہا کہ ’میں الحرم سٹی سرگودھا میں ملازمت کرتا ہوں اور پچھلے 5 سے 7 سالوں سے ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا رہوں  اسی وجہ سے  تحصیل پور کی سیاسی شخصیت شہزاد میکن نے مجھ سے رابطہ کیا اور  ان کا ذاتی اکاؤنٹ  چلانے کے عوض 5 ہزار ماہانہ آفر کیے جسے میں نے قبول نہیں کیا، بعد ازاں شہزاد میکن نے ڈپٹی کنوینر سوشل میڈیا تحصیل پور کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے بعد مجھے ایک واٹس گروپ میں ایڈ کیا گیا‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.