پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اگلے چند دنوں کے دوران اہم ترین فیصلے ہونے جا رہے ہیں اور پھر موجودہ حکومت؟ سابق وزیر خارجہ شیخ رشید نے ایک بار پھر بڑی بڑھک لگا کر تہلکہ مچا دیا

پاکستان بننے جا رہا ہے، ایک قوم ہونے جا رہی ہے، ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، میں انشا اللہ اپنے وقت پر اسلام آباد پہنچوں گا

اگلے چند دنوں کے دوران اہم ترین فیصلے ہونے جا رہے ہیں اور پھر موجودہ حکومت؟ سابق وزیر خارجہ شیخ رشید نے ایک بار پھر بڑی بڑھک لگا کر تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، ان 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان بننے جا رہا ہے، ایک قوم ہونے جا رہی ہے، ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، میں انشا اللہ اپنے وقت پر اسلام آباد پہنچوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سے 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا، پرامن ریلی اسلام آباد لے کر جاں گا، لال حویلی کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، لال حویلی مین 6 بار ریڈ کر کے 6 کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھگوڑے ہیں، کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں، کبھی بیماریوں کے بہانے لندن بھاگ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.